Home / جاگو پاکستان / یو این سیکرٹری جنرل نےافغان مہاجرین کیلئے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دیدیا

یو این سیکرٹری جنرل نےافغان مہاجرین کیلئے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دیدیا

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دے دیا۔

پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی، ان کی میزبانی کے لیے بہترین انتظامات کیے، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر  پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

نہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزیں قیام پذیر ہیں، پاکستان کی اس فراخ دلی کو سراہنے کے لیے  دورہ کر رہا ہوں۔

ادھر افغان مہاجرین کے وفد نے بھی مہاجرین کے لیے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاکستان عظیم قوم ہے جس نے ہماری میزبانی کی۔

 واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کو اجاگر کرنا اور افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سامنے لانا ہے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *