Home / جاگو پاکستان / ڈاکٹرز کی غفلت، پیدائشی بچے کی ناف کی جگہ عضو کاٹ دیا

ڈاکٹرز کی غفلت، پیدائشی بچے کی ناف کی جگہ عضو کاٹ دیا

مظفرگڑھ: ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی ناف کاٹنے کی بجائے اس کا نازک عضو ہی کاٹ دیا۔

جیونیوز کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں سرکاری مرکز صحت کی ایل ایچ وی نے غفلت برتتے ہوئے نومولود بچے کی مبینہ طور پر ناف کی جگہ نازک عضو کاٹ دیا۔

بچے کے والد الطاف نے الزام عائد کیا کہ ڈیلیوری کے بعد بنیادی مرکز صحت سلطان پور کے عملے نے کپڑے میں لپٹا بچہ ان کے حوالے کردیا تھا، بچہ لے گھر گئے تو حقیقت کا علم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
نومولود بچوں کو اغوا کرکے گداگری کیلئے استعمال کرنے والا گینگ پکڑا گیا
کراچی: این آئی سی ایچ میں آتشزدگی سے نومولود بچی جاں بحق
جیکب آباد کے نجی اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 4 نومولود جاں بحق
والد الطاف نے مبینہ طور پر بچے کی زندگی تباہ کرنے والی اسپتال کی ایل ایچ وی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا بیان
دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈیلیوری کے وقت کوئی غفلت نہیں کی گئی، بچے میں پیدائشی نقص تھا، بچے کے نازک عضو کی جگہ قدرتی طور پر ہی نامکمل تھی، اگر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Check Also

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8 مئی تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *