Home / جاگو بزنس / عالمی بینک کی پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے امداد اور قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

اس میں سے 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں انسانی وسائل کے فروغ اور 10 کروڑ ڈالر بلوچستان میں اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی، ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزیز ڈیولپمنٹ کے لیے منظور کیے۔

اسلام آباد میں عالمی بینک کے ریزیڈینشیئل مشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پنجاب میں انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کے منصوبے منتخب اضلاع میں غریب اور کمزور گھرانوں کے سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے۔

اس ضمن میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹڑ فار پاکستان الینگو پیچاموتھو نے کہا کہ ’پاکستان کا مضبوط ترین اثاثہ اس کے عوام ہیں، زندگی کے آغاز میں سرمایہ کاری بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے لیے ضروی ہے تا کہ شہری ترقی کی منازل طے کر سکیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ منصوبہ ابھی سے صوبہ پنجاب کو ابتدائی برسوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرے گا تا کہ مستقبل کے لیے پیداواری افرادی قوت تیار کی جاسکے‘۔

بیان کے مطابق منصوبہ ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کے لیے بچوں کی پیدائش کے وقت قابل پروفیشنلز کی موجودگی، قوت ،مدافعت کی بہتری، ماؤں کی دیکھ بھال سمیت صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنائے گا۔

اس کے علاوہ یہ بچوں کی ابتدائی تعلیم اور نوجوان والدین کو مہارت کی تربیت فراہم کرے گا اور سماجی اور اقتصادی شمولیت کے پروگرامز کو زیادہ موثر انداز میں منظم کر نے کے لیے نظام کو بہتر بنائے گا۔

اس سلسلے میں منصوبے کے سربراہ یونگ ینگ چو نے کہا کہ ’نوجوان خواتین اور غیر گھرانوں میں صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں کافی حد تک مالی اور غیر مالیاتی رکاوٹیں حائل ہیں جس میں صحت کے مراکز جانے کے اخراجات اور بچوں کی دیکھ بھال اور کام کاج کا بوجھ شامل ہیں‘۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی افزائش میں ابتدائی ایک ہزار دن انتہائی اہم ہوتے ہیں، اسطرح زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کو ترجیح دینا پاکستان میں انسانی سرمایے کو مضبوط بنانے اور پیداواری صلاحتیوں کے لیے لازم ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے لیے ریجنل سب ونڈو برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کی کمیونیٹیز کے ذریعے 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور کیا گیا جس میں اداروں کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی اور ذرائع معاش کی سپورٹ اور انٹر پرائزیز ڈویلپمنٹ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *