Home / جاگو پاکستان / رواں ماہ نوازشریف کا علاج ہوجائیگا اور شہبازشریف واپس آجائیں گے: رانا ثناء

رواں ماہ نوازشریف کا علاج ہوجائیگا اور شہبازشریف واپس آجائیں گے: رانا ثناء

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر  رانا ثناء اللہ پر فرد جرم آج بھی عائد نہ کی جاسکی۔

لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم نے گواہوں کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دائر کی۔

دوران سماعت عدالت میں رانا ثناء اللہ کے شریک ملزم عثمان فاروق نے نئے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرایا۔

اس موقع پر  اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم عائد ہو اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو لیکن ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں تمام کیس پڑھنا ہے اس کے بعد فردجرم عائد کی جائے۔

تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے معاملے پر دونوں فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے پرمجبور کیا گیا اور ریکارڈ کیا گیا بیان ہمیں فراہم نہیں کیا گیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے مگر حکومت کو مہنگائی کی فکر ہے اور نہ لوگوں کےچولہے بجھنے کی، موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، بھرپور کوشش ہے اس سال مڈ ٹرم الیکشن ہوں۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی سے متعلق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  مارچ میں نواز شریف کا علاج ہوجائے گا، شہباز شریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے اور وہ وطن واپس آکر اپنا کردار اداکریں گے۔

عورت مارچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی حقوق ملنے چاہیئں، ہم ان کے ساتھ ہیں، عورت مارچ کا ایک نعرہ متازع بنا دیا گیا ہے، عورت مارچ ہونا چاہیے ، خواتین کو ان کا حق بھی ملنا چاہیے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *