Home / جاگو بزنس / جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فی صد کمی

جاری کھاتوں کے خسارے میں 71 فی صد کمی

کراچی: رواں مالی سال میں گزشتہ برس جولائی تا فروری کے مقابلے میں جاری کھاتے کا خسارہ 71 فی صد کم رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق تجارتی خسارہ میں کمی کے باعث جاری کھاتے کے خسارے میں کمی کا سلسلہ جنوری کے بعد فروری میں بھی جاری رہا۔ جولائی تا فروری جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 9 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہاتھا۔

فروری میں جاری کھاتے کا خسارہ 21 کروڑ ڈالر اور فروری کا تجارتی خسارہ ایک ارب 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ جب کہ گزشتہ ماہ اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعہ خسارہ ایک ارب 98 کروڑ ڈالر رہا۔

رواں برس جولائی تا فروری کے دوران تجارتی خسارہ 13 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ہونے والے خسارے سے 6 ارب 72 کروڑ ڈالر کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تجارت کو 19 ارب 93 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

اسی طرح رواں برس جولائی تا فروری کے دوران اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 15 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 22 ارب 57 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

Check Also

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *