Home / جاگو پاکستان / پاک افغان سرحد پر 20 روز کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد پر 20 روز کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

چمن: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر 20 روز بعد تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 روز بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی یکطرفہ ٹریڈ کے لئے کھول دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 50 سے زائد خوردنی اشیاء کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوئے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں کھولی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند کی تھی۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *