Home / جاگو پاکستان / کورونا؛ سراج الحق کی حکومت کی 30 اسپتال اورمراکزکی پیشکش

کورونا؛ سراج الحق کی حکومت کی 30 اسپتال اورمراکزکی پیشکش

لاہور: جماعت اسلامی کی طرف سے مال روڈ لاہورپرکورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیمپ لگایا گیا۔

جماعت اسلامی کی طرف سے مال روڈ لاہور پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ جہاں شہریوں کا ٹمپریچرچیک کیا گیا جبکہ محدودتعداد میںماسک اورسینی ٹائزربھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینٹرسراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم شروع کردی ہے، ہم نے جماعت اسلامی کے زیرانتظام 30 اسپتال، ڈاکٹر اور عملہ کی پیش کش کی ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت ہمارے اسپتال اور مراکزاستعمال کرسکتی ہے۔

چائنہ کی طرح ہمیں بھی بچا ؤ اور احتیاط کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے ،دوا اوردعا دونوں کا سہارالینا ہے۔حکومت حادثات اورسانحات کا انتظارکیے بغیر کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے اقدامات کرے۔پچیس ہزارروپے سے کم تنخواہ والے ملازمین کیلیے بجلی اورگیس کے بل معاف کرے جبکہ کوروناسے متاثرہ خاندانوں کوراشن دیاجائے۔انہوں نے کہا صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پرتنقید ،مقابلے اور نمبر بنانے کی بجائے ایسے انتظامات اٹھائیں جونظر آئیں ،آئی سولیشن کیلیے سینٹرزکوبہتربنانے کی ضرورت ہے۔

Check Also

عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *