Home / جاگو بزنس / کورونا وائرس؛ اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 5 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

کورونا وائرس؛ اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 5 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری دیدی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ سے کورونا کیلئے مختص کی گئی ہے۔

اے ڈی بی نے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اس فنڈز سے اسپتالوں ، تشخیصی لیبارٹریوں ، طبی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے طبی سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، فنڈز حکومت پاکستان کی درخواست پر جاری کئے جارہے ہیں۔

Check Also

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ

وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *