Home / جاگو پاکستان / کورونا وائرس سے نمٹنے کا ایک طریقہ ایکشن کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس سے نمٹنے کا ایک طریقہ ایکشن کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہم پر الزام تھا کہ ہم نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن کیا لیکن ہم نے بالکل ایسا نہیں کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس صرف میرا، آپ کا، سندھ کا یہ یہاں تک کہ پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک بین الاقوامی وبا ہے اور اس میں دنیا کے کسی کونے میں کوئی بھی غلطی ہوگی تو اس کا کسی نہ کسی طرح اثر ہم پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکیلے بیٹھ کر فیصلے نہیں کرسکتے، میں فیصلہ کروں اور اس پر عملدرآمد نہ کریں تو میرا بھی نقصان ہوگا، میں اپنے گھر کے اندر رہ کر خود کو محفوظ سمجھ لوں تو ایسا ہو نہیں سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھتے ہوئے ہم نے 26 فروری کو سندھ میں پہلے کیس کے آتے ہیں کام شروع کیا اور اگلے روز ملاقات کی اور ٹاسک فورس قائم کی جس میں سرکاری اور نجی شعبے، محکمہ صحت و دیگر کے نمائندے شامل کیے۔

مراد علی شاہ کے مطابق ہمارے ماہرین کو بھی اس وبا کا پتہ نہیں تھا بلکہ آپ دنیا کی غلطیوں اور کامیابیوں سے سیکھ کر آگے بڑھ سکتے تھے، اسی سلسلے میں دنیا کی بہترین کوششوں کو اپنایا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام تھا کہ ہم نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن کیا لیکن ہم نے بالکل ایسا نہیں کیا، جو یہ سمجھتا ہے یا کہتا ہے تو وہ اس کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کا راستہ بتادے ہم اسی کو اپنائیں گے تاہم اس وبا کو سنبھالنے کا کوئی صحیح طریقہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہے کہ ایکشن کرو اور وائرس سے آگے رہو، جس دن اس وائرس نے آپ کو اوور ٹیک کرلیا تو اس دن آپ پیچھیں رہ جائیں گے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *