Home / جاگو پکوان / میتھی ملائی جھینگا

میتھی ملائی جھینگا


سمندری ذائقوں میں شامل ایک منفرد اور لذیذ پکوان۔ حیدر آبادی روایتی میتھی چکن کی طرز پر بنا مزیدار میتھی ملائی جھینگا جسے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ اس میں شامل میتھی کا مہکتا ہوا مزہ اور گاڑھا مسالا لاجواب ذائقہ پیدا کرتا ہے۔ میتھی ملائی جھینگا کا تیکھا اور کرارا مزہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔

 اجزاء

    • مکھنایک چوتھائی ٹکیا
    • تیلچار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • جھینگےآدھا کلو گرام
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • پیازایک سے دو عدد
    • زیرہایک چائے کا چمچ
    • دار چینیایک عدد
    • کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • گرم مسالاایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • پانیایک کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • کوکونٹ ملکایک کپ
    • کریمایک کپ
    • ہری مرچیںایک عدد
    • میتھیایک کھانے کا چمچ
    • دھنیاسجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں مکھن ڈال کے گرم کریں اس میں تیل ڈالیں اور پکائیں تاکہ مکھن پگھل جائے۔
  • اب اس میں چھلے اور صاف کئے ہوئے جھینگے ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں اس کے بعد جھینگے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب اسی برتن میں پیاز ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں زیرہ ڈال کر بھونیں پھر اس میں دارچینی، کالی مرچیں اور الائچی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ اور دھنیا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کوکونٹ ملک او رکریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں پہلے سے پکا کے رکھے ہوئے جھینگے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں خشک میتھی ڈال کر پکائیں اور پھر ڈھکنا دے کر 5 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس کے اوپر تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر سجالیں۔
  • گرم اور مزیدار میتھی ملائی جھینگا تیار ہے۔ اپنی قیمتی رائے اور خیالات نیچے دیئے گئے خانے میں درج کریں۔

Check Also

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *