ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4167 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 206512 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1681 اور سندھ میں 1269 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 922 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 127، بلوچستان میں 116، آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1262162
صحتیاب مریض: 
95407 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 270 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد سے 248 کیسز 5 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 248 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12643 اور اموات 127 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 6916 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1049 اور اموات کی تعداد 28 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 520 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے اتوار کو کورونا کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1681 ہوگئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 576 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 74778 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 26062 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

اتوار کو سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 26 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1269 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2179 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 80446 تک جاپہنچی ہے۔

اس کے علاوہ آج مزید 1079 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 44523 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 922 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ مہلک وائرس سے پشاور میں 5، بونیر، ہنگو اور چارسدہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 398 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 25778 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 12348 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی اتوار کو کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 115 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10376 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3939 ہے۔

گلگت بلتستان

اتوار کو گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1442 ہوگئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہے جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1099 ہوگئی ہے۔