Home / جاگو صحت / انسداد کورونا کابینہ اجلاس، ایکسپو سینٹر کے حوالے سے اہم فیصلے

انسداد کورونا کابینہ اجلاس، ایکسپو سینٹر کے حوالے سے اہم فیصلے

انسداد کورونا کابینہ کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کابینہ کمیٹی نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ عید الضحٰی اور محرم الحرام میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ہے۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس فیلڈ ہسپتال کی ضرورت ہے یا واپس کر دیں۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق ایکسپو سینٹر کے ایک ہال میں 300 بیڈز کو ہائی فلو آکسیجن پر این ڈی ایم نے منتقل کیا گیا ہے لیکن یہاں کوئی مریض نہیں رکھا جائے گا بلکہ احتیاطی طور پر ایمرجنسی حالات کے لئے تیار رکھا جائے گا۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال استعمال میں لایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کا کوئی کرایہ پنجاب حکومت نہیں دیگی جبکہ بجلی، گیس اور پانی کے بل پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

دوسری جانب اب تک ایکسپو سینٹر پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اسپتال بنانے کا خرچہ 2 کروڑ روپے آیا جبکہ بجلی، گیس اور پانی کے بلوں پر ایک کروڑ  چورانوے  لاکھ خرچ آیا ہے جبکہ ادویات، آلات اور ڈاکٹرز میو اسپتال کی جانب سے فراہم کئے گئے۔

Check Also

تنہائی سے فالج کے امکانات بڑھنے کا انکشاف

ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تنہائی کے شکار افراد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *