Home / جاگو دنیا / ٹوئٹر کا سسٹم ہیک، دنیا کی بااثر شخصیات کے اکاؤنٹ سے بٹ کوائن بٹورنے کے لیے ٹوئٹ

ٹوئٹر کا سسٹم ہیک، دنیا کی بااثر شخصیات کے اکاؤنٹ سے بٹ کوائن بٹورنے کے لیے ٹوئٹ

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے انٹرنل سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود دنیا کی با اثر شخصیات بشمول امریکی صدارتی امیدار جو بائیڈن، معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈاشیئن، سابق امریکی صدر براک اوبامہ اور عرب پتی ایلون مسک کے اکاؤنٹ کو ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جن ملازمین کو اندرونی سسٹم تک رسئی حاصل ہے انہیں ہیکرز نے نشانہ بنا یا جنہوں نے ‘اس رسائی کو معروف (بشمول تصدیق شدہ) اکاؤنٹس پر کنٹرول حاصل کیا اور ان کی جانب سے ٹوئٹ کیا’۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ‘ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ ہیکرز نے اور کیا سرگرمیاں انجام دی ہیں یا معلومات حاصل کی ہیں اور جیسے ہی ہمیں مزید کچھ معلوم ہوگا ہم عوام کو مطلع کریں گے’۔

بعد ازاں نے عارضی طور پر کئی گھنٹوں تک کم از کم چنند تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر پیغامات کی اشاعت سے روکنے کا غیر معمولی اقدام اٹھایا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت رسائی بحال کرے گی جب اسے یقین ہوگاا کہ وہ محفوظ طریقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔

عوامی طور پر دستیاب بلاک چین ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مبینہ اسکیمرز نے ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی حاصل کی ہے۔

چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی اس مسئلے کی تشخیص کر رہی ہے اور ‘جو ہوا ہے اس بارے میں مکمل طور پر سمجھنے کے بعد سب کچھ شیئر کریں گے’۔

انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ٹوئٹر پر ہمارے لیے مشکل ترین دن ہے اس واقعے پر ہم سب شرمندہ ہیں’۔

سیکیورٹی خلاف ورزی

تجارت کے دوران سوشل میڈیا کمپنی کے حصص مارکیٹ میں 5 فیصد گر گئے۔

ابتدائی سیکیورٹی خلاف ورزی کے چند گھنٹوں میں پلیٹ فارم کے سب سے بڑے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کے لیے جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

مثال کے طور پر ارب پتی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کے معاملے ٹوئٹ کو ہٹا دیا گیا اور کچھ دیر بعد دوسری ٹوئٹ کردی گئی اور پھر تیسری ٹوئٹ کردی گئی۔

متاثرہ دیگر ہائی پروفائل اکاؤنٹس میں: ریپر کانیے ویسٹ، ایمازون کے بانی جیف بیزوس، سرمایہ کار وارن بوفے، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، اور اوبر اور ایپل کے کارپوریٹ اکاؤنٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کرپٹو کرنسی پر مبنی اداروں کے بھی متعدد اکاؤنٹس کو ہائی جیک کیا گیا تھا۔

مجموعی طور پر متاثرہ اکاؤنٹس کے کروڑوں فالوورز تھے۔

متعدد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے ٹوئٹر کی سائبر سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

ایریا 1 سیکیورٹی کے سابق سی ای او اورین فالکوٹز کا کہنا تھا کہ ‘یہ واضح ہے کہ کمپنی اپنی حفاظت کے لیے کافی کام نہیں کررہی ہے’۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *