Home / تازہ ترین خبر / ‎عمرشریف امریکہ بھر میں آٹھ سے زائد شوز منعقد کرینگے ڈیلس شو آج 28 دسمبر کو منعقد کرنے کے تمام انتظامات

‎عمرشریف امریکہ بھر میں آٹھ سے زائد شوز منعقد کرینگے ڈیلس شو آج 28 دسمبر کو منعقد کرنے کے تمام انتظامات

عمرشریف قہقہوں کا طوفان برپا کرنے امریکہ پہنچ گئے

ڈیلس شو  آج 28 دسمبر کو منعقد کرنے کے تمام انتظامات مکلمل

عمرشریف اور ٹیم کی ڈیلس میں پریس

کانفرنس۔۔

ڈیلس: ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ )حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز  پانےوالے ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر  کی تمام صلاحیتیںرکھنے والے جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی  عمر شریف امریکہ بھر کی مختلف ریاستوں میں آٹھسے زائد شوز منعقد کرینگے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وہ ایک عرصہ بعد دوبارہ امریکہ میں بے ساختہ قہقہوں کا طوفان برپا کرنے کیلئے یہاںپہنچ چکے ہیں، پریس کانفرنس میں بھی انکے مقامی صحافیوں سے بھی سوال وجواب کے دورانانہوں نے کافی شگوفے چھوڑے اور پریس کانفرنس کو بھی انہوں نے طنزومزاح پر مبنی پریسکانفرنس بناڈالا انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی کمی نہیں کافی اچھے لوگ اس انڈسڑیمیں آرہے ہیں اور انہیں قوی امید ہے کہ پاکستان میں یہ انڈسڑی مزید ترقی کریگی، ٹی وی ڈراموںکے ہدایتکار فرقان حیدر نے کہا عمر شریف کو اسٹیج اور شائقین اسٹیج کی خواہش پر ڈرامہ کرنےکے لئے راضی کیا جسکے بعد انہوں نے امریکہ کے شوز کے پروگرام مرتب کیئے، حبا انٹرٹنٹمنٹ اورانکے انٹرنیشنل پرموٹر ناصر صدیقی نے کہا کہ عمر شریف پاکستان کے وہ واحد مزاحیہ اداکارہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی بےحد مقبول ہیں اور امریکہ میں بسنے والیدونوں کمیونٹی انکے شوز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ امریکہ بھر کیمختلف ریاستوں میں آٹھ سے زائد شوز تاحال مرتب ہوچکے ہیں جبکہ کئی اور ریاستوں میں انکےشوز کیلئے مقامی پرموٹروں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، مقامی آرگنائزوں تنویر لکھانی،حسین آجانی، نے بتایا کہ ڈیلس میں شو کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور مورخہ 28 دسمبر کو وہ اس شو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ اسٹیج شو پیش کرینگے۔ اس موقع پر اٹارنی نعیمسکھیا، حسن سومرو اداکارہ زیبا شہناز، عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل ، راجہ زاہد خانزادہ ، اوردیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ شریف پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں  اور وہاسٹیج کی دنیا کے واقعی بے تاج بادشاہ ہیں۔ واضع رہے کہ عمر شریف پاکستان کے مشہور تھیٹر،سٹیج، فلم اور ٹی وی کے اداکار ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ شہرت مزاحیہ سٹیج ڈرامے ہیں۔ انہوںنےاپنے  کیرئیر کا آغاز 1974ء میں 14 سال کی عمر میں سٹیج اداکاری سے کیا تھا ۔1980ء میںپہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ عمر شریف،ہندوستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے انکو نوے کی دہائیمیں انکو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب بھی دیا گیا۔ اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پرعمر شریف کا ایک ایسا ڈرامہ ہے جو بے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیجڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو، عمر شریف نے ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر،کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےاسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے، عمر شریف نے نہ صرف پاکستانمیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹریمیں بے پناہ خدمات کے باعث حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *