Home / جاگو بزنس / پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا تاریخ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ 

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 73 ہزار 449 تک پہنچا۔

آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے 427 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 25 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 878 روپے ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *