Home / جاگو بزنس / ایل پی جی مزید 10روپے مہنگی 130روپے فی کلو ہوگئی

ایل پی جی مزید 10روپے مہنگی 130روپے فی کلو ہوگئی

لاہور: 

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالرفی ٹن ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ آئندہ چند دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ایل پی جی کی قیمت10 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں 130روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سعودی ارامکو CP اکتوبر2020 میں 379 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی جو کہ60 ڈالر فی میٹرک ٹن کے اضافے کے بعدنومبر 2020کیلئے 439ڈالر پر پہنچ گئی۔

ملک بھر میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع، آئندہ دنوں میں قدرتی گیس صبح، دوپہر اور شام میں صرف 2/3گھنٹوں کیلئے میسر ہو گی۔

Check Also

ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد مالیاتی فنڈ کے پروگرام سے منسلک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *