Home / جاگو کھیل / مکسڈ مارشل آرٹ کے ناقابل شکست چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

مکسڈ مارشل آرٹ کے ناقابل شکست چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیریئر تک ناقابل شکست رہنے والے فاتح خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسکڈ مارشل آرٹ میں 2008 سے کیریئر کا آغاز کرنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے ہی ہاف میں مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اس میچ کو 12 سالہ کیریئر کے دوران عالمی چیمپئن نے اپنے والد جو ان کے استاد اور کوچ بھی تھی کے بغیر کھیلا۔ خبیب کے والد کورونا کے باعث رواں برس جولائی میں انتقال کر گئے تھے

32 سالہ مارشل آرٹ چیمپئن نے امریکی مخالف کو دوسرے ہاف میں ہی پسپا کردیا اور اپنے دستانے اتار کر رکھ دیئے اور کہا کہ یہ یو ایف سی میں میری آخری لڑائی ہے۔ خبیب نورماگومیدوف اپنے کیریئر کے دوران ناقابل شکست رہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نور ماگومیدوف نے بتایا کہ والد کی موت کے بعد مجھے میچ کھیلنے کے لیے اکیلے آنا پڑا جو بہت تکلیف دہ ہے اس لیے میں نے پہلے ہی اپنی والدہ سے اس میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کی اجازت لے لی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں مارشل آرٹ چیمپئن  کے والد اور کوچ عبد الناپ نورماگومیدوف کووڈ 19 کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

 

 

Check Also

آئر لینڈ سے شکست کوئی قبول نہیں کر رہا، آخری گیند تک فائٹ کریں: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *