Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کیا اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر ایمن تک پہنچ سکیں گی؟

کیا اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر ایمن تک پہنچ سکیں گی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر ایمن تک پہنچ سکیں گی؟

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خاننے انسٹاگرام پر7 اعشاریہ 5 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ما ڈل ایمن خان سوشل…

تاہم اب عائزہ خان انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئیں ہیں۔

 

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 5 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی انسٹا فیملی کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں ایک ساحل سمندر کی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر شامل ہے جس میں مٹی سے دل بنایا ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان سر فہرست ہیں.

اداکارہ ایمن خآن کے اس وقت 76 لاکھ فالوورز ہیں یعنی عائز خان ان سے صرف ایک لاکھ فالوورز پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’شکریہ میرے 7 اعشاریہ 5 ملین دل۔‘

Check Also

باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہنتا ہوں: ڈیزائنر علی ذیشان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *