Home / جاگو بزنس / ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی اسمگلنگ کا انکشاف

ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی اسمگلنگ کا انکشاف

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سمگلنگ ہوئی

روزنامہ جنگ کی ایک خبر کے مطابق ایف بی آر کی اسمگلنگ کے متعلق وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق موبائل فونز کی سمگلنگ کا حجم 2 ارب 40 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے باعث محصولات میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالرز کا نقصان بھی ہوا۔

دوسری جانب  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہوئے ہیں، جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی منافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لانے کا سوچیں۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *