Home / جاگو دنیا / کورونا: امریکا میں ساڑھے تین ہزار اموات، برطانیہ میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ

کورونا: امریکا میں ساڑھے تین ہزار اموات، برطانیہ میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں وائرس سے ساڑھے تین ہزار اموات سامنے آئی ہیں۔

امریکا میں کورونا کے مزید ایک لاکھ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ  برطانیہ میں کورونا سے اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں مزید 19 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو مزید ایک لاکھ 30  ہزار اموات ہوں گی۔

دوسری جانب ابو ظبی میں بھی کورونا کیسز میں اضافے کےبعد سینماؤں کو بند کردیا گیا ہے۔

Check Also

سلوواکیہ کے وزیراعظم پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر

گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *