Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شلپا کا شوہر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل

شلپا کا شوہر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل

 بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے رواں ہفتے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک قول پوسٹ کرکے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے اس پوسٹ جیمس تھربر کا قول ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غصے میں پیچھے مڑکر نہ دیکھو، خوف میں آگے بڑھو لیکن اپنے اردگرد سے آگاہ رہو۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے اقتباس میں کہا گیاہےکہ ہم لوگ غصے میں  ان لوگوں کی طرف واپس مڑ کر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف پہنچائی، یہ بدقسمتی ہم برداشت کرچکے ہیں، ہم اس خوف میں آگے بڑھتے ہیں کہ شاید ممکنہ طور پر ہم اپنی نوکری گنوادیں، کسی بیماری کا شکار ہوجائیں یا پھر کسی پیارے کی موت کو برداشت کریں، ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ کہ کیا ہورہا ہے اس کی فکر نہ کریں، کیا ہوا یا آگے کیا کیا ہوسکتا ہے مگر حالات حاضرہ سے مکمل طور پر واقف رہیں۔

خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *