Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے 23 جولائی کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

یاسر حسین نے بیٹے کے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ پر لکھا ‘الحمد اللہ، اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں’۔

یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے انہیں اور اقرا عزیز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ مئی 2021 میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں جولائی 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

رواں برس فروری میں احسن خان کے شو میں جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ ’اس خوشخبری کا علم صرف خدا کو ہے کہ وہ کب ہمیں اس لائق بناتے ہیں‘۔

اسی سوال پر یاسر حسین نے بھی کہا تھا کہ جب اللہ کی مرضٰ ہوگی تو وہ مداحوں کو بھی خوشخبری سنائیں گے۔

خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کی تھی۔

یاسر حسین نے شو کے دوران اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کیا تھا، بعد ازاں دونوں نے شو کے دوران کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Check Also

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *