Home / جاگو بزنس / پاکستان کی پہلے ڈیجیٹل سٹی کی راہ ہموار ہوگئی

پاکستان کی پہلے ڈیجیٹل سٹی کی راہ ہموار ہوگئی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان کی پہلے ڈیجیٹل سٹی کی راہ ہموار کردی گئی، ہری پور میں 8 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی قائم کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی (کے پی آئی ٹی) بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے معاہدہ طے ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہری پور میں 8 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی قائم کی جائے گی، 11 ایکڑ رقبے پر محیط پاکستان ڈیجیٹل سٹی 2026 سے آپریشنل ہوگی، 4 لاکھ 80 ہزار مربع فٹ پر ہائی کلاس ٹیکنالوجی انفرااسٹرکچر لگایا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں 4 ہزار سے زائد ہائی ٹیک ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی سے سالانہ 3 سے 5 کروڑ ڈالرز برآمدات ہوں گی۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی سالانہ 6 ہزار آئی سی ٹی گریجوایٹس پیدا کرے گی جبکہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی کمپنیاں اپنے دفاتر قائم کر سکیں گی۔

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *