Home / جاگو دنیا / ترک انٹیلی جنس کی شام میں کارروائی میں داعش کا سربراہ مارا گیا

ترک انٹیلی جنس کی شام میں کارروائی میں داعش کا سربراہ مارا گیا

ترک انٹیلی جنس کی شام میں کارروائی میں داعش کا سربراہ  ابو حسین القریشی مارا گیا۔

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ داعش رہنما کو گزشتہ روز ترک انٹیلی جنس کے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک انٹیلی جنس حکام کافی عرصے سے داعش رہنما کا تعاقب کر رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مابق ترک انٹیلی جنس نے داعش رہنما کے خلاف کارروائی شام کے علاقے جندیرس میں کی، ترک انٹیلی جنس کے ایجنٹوں اور مقامی ملٹری پولیس نے جندیرس میں ایک زون کو سیل کیا،اہل علاقہ کے مطابق کارروائی میں ایک فارم کو نشانہ بنایا گیا جو ایک اسکول کے طور  پر استعمال ہو رہا تھا۔

خیال رہےکہ سابق رہنما کی ہلاکت کے بعد ابوحسین القریشی کو نومبر 2022 میں داعش نے اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *