Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: شبمن گِل افغانستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

ورلڈ کپ: شبمن گِل افغانستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

بھارتی اوپننگ بیٹر شبمن گِل افغانستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شبمن گِل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گِل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم انہیں مزید آرام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے شبمن گِل آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں شیڈولڈ ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *