Home / جاگو کھیل / پی سی بی نے انجرڈ نسیم شاہ، احسان اللّٰہ، محمد حسنین کی صورتحال بتادی

پی سی بی نے انجرڈ نسیم شاہ، احسان اللّٰہ، محمد حسنین کی صورتحال بتادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ، احسان اللّٰہ اور محمد حسنین کی سرجری اور ری ہیب سے متعلق صورتحال بتادی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ ایشیا کپ میں انجرڈ ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے، اُن کے کندھے کی سرجری ہوچکی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ری ہیب مکمل کریں گے، فاسٹ بولر کی کنڈیشن کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سرجری کرنے والے ڈاکٹرز اسی ماہ نسیم شاہ کا معائنہ کریں گے، فاسٹ بولر کا گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں آپریشن ہوا، ابتدائی ری ہیب اسپتال میں ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللّٰہ کی سرجری ہوئی تھی، انگلینڈ کے ڈاکٹر نے لاہور میں آکر فاسٹ بولر کی سرجری کی تھی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق احسان اللّٰہ کی کہنی کو 4 ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ رکھا گیا، اُن کا براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا، جس کے بعد وہ این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین اگست میں ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، ان کا 13 ستمبر سے انگلینڈ میں محمد حسنین کا ری ہیب جاری ہے۔

Check Also

بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟

وائٹ بال  فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ ہفتے سے نیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *