Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خوبرو عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ پر مداح فدا

خوبرو عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ پر مداح فدا

سرِفہرست معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

جیو انیٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’محبت تم سے نفرت ہے‘ کی اداکارہ، 33 سالہ عائزہ خان نے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ جھلکیاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔

انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر ڈرامے دینے والی اداکارہ عائزہ خان اس نئے فوٹو شوٹ میں بلا کی حسین نظر آ رہی ہیں۔

عائزہ خان کی نئی ویڈیو اور تصویروں نے اُن کے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں۔

عائزہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کرنے میں مرد مداحوں سمیت خواتین بھی پیش پیش نظر آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے اس سے قبل بھی اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کر کے مداحوں سے خوب تعریفیں بٹوری تھیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان ناصرف شادی شدہ اداکارہ بلکہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں، عائزہ خان طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں۔

عائزہ خان کے نجی اور شوبز کی زندگی کو متوازن انداز میں لے کر چلنے پر متعدد بار کئی اداکاراؤں نے اُنہیں اپنے لیے مثال قرار دیا ہے۔

Check Also

حنا خان پہلی کیموتھراپی سے قبل کہاں تھی؟

بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حنا خان، ان دنوں کینسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *