Home / جاگو کھیل / محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ 29 جنوری کو ہوگا

محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ 29 جنوری کو ہوگا

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ 29 جنوری کو لمز یونیورسٹی لاہور میں ہوگا۔

انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک کر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محمد حفیظ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ ان ٹی ٹوئینٹی میچز میں بولنگ نہیں کرپائیں گے۔

محمد حفیظ کا موقف ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی خرابی نہیں، وہ اس سے پہلے بھی ان حالات سے گزرچکے ہیں، اب بھی ایکشن کے معائنے کے لیے تیار ہیں، یقین ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی وہ ایکشن کلئیر کروانے میں کامیاب رہیں گے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *