Home / جاگو کھیل / شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر

شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر

اسلام آباد: 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فایئو کے لیے  ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا۔

پریس کانفرنس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے اونر علی نقوی نے شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ٹیم ایک بارپھر پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ شاداب خان کو متفقہ طور پرکپتان بنانے کا فیصلہ ہواہے۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، کوشش ہوگی کہ تیسری مرتبہ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئن بنوائیں۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *