Home / جاگو دنیا / امریکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن سے قبل ریکارڈ ووٹنگ

امریکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن سے قبل ریکارڈ ووٹنگ

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن سے قبل ریکارڈ ارلی ووٹنگ ہوئی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 کے کُل ٹرن آؤٹ کے 65 فیصد سے زائد ووٹرز نے الیکشن سے 3 دن پہلے تک ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اب تک 91.6 ملین سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

سروے کے مطابق 2020 کے انتخابات سے قبل ڈالے جانے والے ووٹ ملک بھرکے رجسٹرڈ ووٹرز کا تقریبا 43 فیصد ہیں۔

دوسری جانب 16 امریکی ریاستوں کے آدھے سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز نے 3 نومبر سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جب کہ عوامی جائزہ پولز میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں، وہ 2016 میں ہلیری کلنٹن کو شکست دیکر صدر منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اس وقت بھی پاپولر ووٹ میں ہلیری کلنٹن سے پیچھے تھے۔

Check Also

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *