Home / جاگو دنیا / بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج 11 ریاستوں کی 93 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، موجودہ وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے شہر احمدآباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔

بھارت میں عام انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوئے تھے جو 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔

بھارت میں انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، سب سے اہم امیدوار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *