Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رابی پیرزادہ نے اپنی خوبصورت آواز اور آرٹ کا راز بتادیا

رابی پیرزادہ نے اپنی خوبصورت آواز اور آرٹ کا راز بتادیا

کراچی: 

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی خوبصورت آواز اور اپنے ہنر یعنی کیلی گرافی اور پینٹنگ کا راز بتادیا۔رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ لسی کا گلاس ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں اور کیپشن میں لکھا ’’میری آواز اور آرٹ کا راز لسی ہے۔ لوگوں کو لسی سے نیند آتی ہے لیکن مجھے یہ انرجی ڈرنک کی طرح لگتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ پینٹنگ بناتی ہیں اس سے پہلے لسی ضرور پیتی ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزاہ کیلی گرافی اور پینٹنگ کرتی ہیں جس کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے اس ہنر سے وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل رابی پیرزادہ دنیا بھر میں خوف ودہشت کی علامت کورونا وائرس کا علاج بھی بتاچکی ہیں۔ انہوں نےکورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کرنے کی تلقین کی تھی۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *