Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ صحیفہ جبار بھی ‘عالمی وبا’ سے متاثر

اداکارہ صحیفہ جبار بھی ‘عالمی وبا’ سے متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سر اٹھاتے ہی ملک میں شوبز شخصیات کے وبا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک اور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق آگاہ کیا۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں صحیفہ جبار خٹک نے ایک مختصر پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے محبت اور دعا کی اپیل بھی کی۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ حال ہی میں گلوکار جواد احمد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے اداکار عثمان مختار اور ماڈل فروا علی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تاہم فروا علی کاظمی کو کھانسی کے باوجود لاہور میں منعقد ہونے والے ایک فیشن شو میں شرکت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

کورونا کے باعث پاکستان میں 2 اداکاروں کی موت بھی ہوچکی ہے، جن میں 9 ستمبر کو فلم اور ڈراموں کے سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں و ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی چل بسے تھے۔

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا ھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں 3 نومبر کی شام تک مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 781 تک جا پہنچی تھی، جن میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 446 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 855 انتقال کر چکے ہیں۔

Check Also

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *