Home / جاگو پاکستان / امریکی انتخاب میں جو بھی کامیاب ہو، پاکستان اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے، دفترخارجہ

امریکی انتخاب میں جو بھی کامیاب ہو، پاکستان اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے، دفترخارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب میں جو کوئی بھی کامیاب ہو پاکستان اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن جبکہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کے لیے پنجہ آزما ہیں۔

عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے ان امریکیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جنہوں نے تاریخ ساز الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مساوی سلوک

قبل ازیں گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان، امریکا کی جانب سے بھارت کے مقابلے میں بالخصوص کشمیر کے مسئلے پر مساوی سلوک چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’اس لیے ہم چاہتے ہیں دنیا کا طاقت ور ترین ملک ہونے کی حیثیت سے امریکا مساوی سلوک کرے پھر وہاں چاہے جو بھی صدر بنے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ بھارت، چین کو قابو کرلے گا جو ایک مکمل ناقص بنیاد ہے‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یکسانیت

جب امریکی انتخابات چند روز ہی دور تھے تو وزیراعظم نے یہ کہنے سے گریز کیا کہ کس اُمیدوار کے پاس جیت کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’جو بائیڈن رائے عامہ میں آگے دکھائی دے رہے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ ناقبل پیش گوئی ہیں کیوں کہ وہ ایک عام سیاستدان کی طرح نہیں ہیں اور اپنے حساب سے کھیلتے ہیں‘۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ جب انہوں نے خود اپنی پارٹی بنائی تھی تو انہیں روایتی سوچ سے بڑھ کر سوچنا پڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ پہلی جماعت تھی جس نے اپنی ریلیوں میں نوجوانوں کو متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے آپ اور امریکی صدر میں کوئی مماثلت دیکھتے ہیں؟ تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’ہمیں (پی ٹی آئی) کو بہت غیر روایتی ہونا پڑا تھا اور کچھ طرح سے ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہی کرتے ہیں‘۔

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *