Home / جاگو کھیل / کرکٹ کرپشن کیس؛ ویڈیو لنک پر عمراکمل کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی

کرکٹ کرپشن کیس؛ ویڈیو لنک پر عمراکمل کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی

 لاہور: 

کرکٹ کرپشن کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں ویڈیو لنک پر عمراکمل  کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔سوئٹزرلینڈ میں موجود کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کے وکلا کو سماعت کی تاریخ مقرر کیے جانے کے لیے حوالے سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کےمطابق سماعت کے لیے ایک ایڈ جیوڈیکٹربھی مقرر کردیاہے جو فریقین کا موقف سننے اور دستیاب شواہد کو سامنے رکھ کر اپیل کیس کافیصلہ سنائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹر نے پبلک سماعت کی استدعاکی تھی جب کہ پی سی بی حکام ورچوئل سماعت کے حق میں تھے۔ ثالثی عدالت نے کوویڈ صورت حال کو سامنےرکھتے ہوئے عمراکمل کی ورچوئل سماعت کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔ ویڈیو لنک سماعت سے اخراجات کی بچت بھی ہوگی۔ پی سی بی ٹربیونل نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو 3 سال پابندی کی سزا سنائی تھی جس کوآزاد ایڈجیوڈیکٹر نے نصف کردیا تھا۔

پی سی بی نے سزا کو 18 ماہ کم کرنے پر ثالثی عدالت سے رجوع کیا ہے، عمر اکمل اس سزا کو مزید کم کرنےکی اپیل کر رکھی ہے۔ کھیلوں کی ثالثی عدالت کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ کب سنایاجائے گا اس کا اعلان بعد میں ہوگا۔

Check Also

اذلان شاہ ہاکی: فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوگا

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *