Home / جاگو دنیا / امریکا ماحولیاتی تبدیلی کے ‘پیرس معاہدے’ سے باضابطہ دستبردار

امریکا ماحولیاتی تبدیلی کے ‘پیرس معاہدے’ سے باضابطہ دستبردار

امریکا بین الاقوامی ماحولیاتی تبدیلی کے ‘پیرس معاہدے’ سے باضابطہ دستبردار ہونے والا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادار ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایک طرف صدارتی انتخاب کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق پیرس معاہدے 2015 سے دستبردار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کو مطلع کیا تھا کہ وہ ماحولیات سے متعلق عالمی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔

امریکا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کاربن خارج کرنے ملک ہے۔

سابق نائب صدر اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے پیرس معاہدے میں ملک کو فوری طور پر واپس لانے کا وعدہ کیا ہے جس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ امریکا 2050 تک کاربن فری ملک بنانے کے لیے 1.7 کھرب ڈالر کا منصوبہ پیش کریں گے۔

اس معاہدے کا مقصد ہے کہ اس صدی تک عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھا جائے اور عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماحولیاتی تبدیلیوں کو انسانی غلطی تصور کرنے پر تذبذب کا شکار تھے اور پیرس معاہدہ 2015 کی تنسیخ کی بات کی تھی تاہم اب تک انھوں نے اس معاہدے سےمکمل دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے بین السرکاری پینل کے مطابق صدی کے آخر تک عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے لانے کے لیے پیرس معاہدہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ اگر امریکا پیرس معاہدے سے دستبردار ہوا تو موسمیاتی نتائج انتہائی مایوس کن ہوں گے۔

سائنسدانوں اور ماحولیات کے ماہرین نے کہا تھا کہ اگر امریکا پیرس معاہدے سے دستبردار ہوگیا تو دیگر کچھ ممالک بھی معاہدے سے منکر ہوجائیں گے تو اس کے نتائج وسیع تر ہوں گے۔

کیلیفورنیا میں بریک تھرو انسٹی ٹیوٹ کے ماہر ماحولیات زیک ہاسفادر نے کہا تھا کہ ‘اگر دنیا پیرس معاہدے کے عمل سے دور ہوتی ہے تو شدید گرمی کی لہر پیدا ہوگی’۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے روب جیکسن نے کہا تھا کہ اگر امریکا ماحولیات کے پیرس معاہدے سے خود کو دستبردار کرلیتا ہے آج کے بچے ‘بڑی تبدیلیوں کو دیکھیں گے ہم میں سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوگی’۔

جرمنی کی ویگنینگن یونیورسٹی کے آب و ہوا کے سائنس دان نکلاس ہوہنی نے کہا کہ امریکای انتخابات بین الاقوامی ماحولیات کی پالیسی کے لیے ایک اہم مقام ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گرمی کی لہروں، گلوبل وارمنگ، جنگل میں لگی آگ، طوفان، خشک سالی اور طوفان کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں اقوام متحدہ کے موسم کے حوالے سے قائم ادارے نے خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں کو بین الاقوامی سطح پر انسانی مدد کی ضرورت ہے ان کی تعداد 2018 میں 10 کروڑ 80 لاکھ کے مقابلے میں 2030 تک 50 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *