Home / جاگو کھیل / دورہ نیوزی لینڈ، انضمام الحق کی ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید

دورہ نیوزی لینڈ، انضمام الحق کی ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ پر کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے اعلان کردہ 35 رکنی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان اور سرفراز احمد کی شمولیت سمجھ سے بالاتر ہے، دونوں کھلاڑی اپنی حالیہ کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ بنانے کے مستحق نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کی گزشتہ 20 اننگز میں اٹھا کر دیکھیں تو انہوں نے کوئی غیرمعمولی کارکردگی نہیں دکھائی، میں ان کی ٹیم میں شمولیت پر حیران ہوں۔

انضمام الحق نے کہا کہ فخر زمان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اگر پورے سال یا 20 اننگز میں پرفارم نہیں کرتے اور پھر بھی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو یہ غور طلب بات ہے، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں فخر زمان نے صرف 45 رنز بنائے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ سرفراز احمد کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب کرنا چاہتی تھی تو انہیں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھلانی چاہئے تھی۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئر آف دی سیریز قرار پائے لہٰذا ٹیسٹ کرکٹ میں کسی اور آپشن کی ضرورت نہیں لیکن ٹی 20 میں سرفراز کو موقع دیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سرفراز ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کے لیے زیادہ موزوں ہیں لیکن پھر بھی اسے زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھلائی گئی۔

Check Also

اذلان شاہ ہاکی: فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوگا

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *