Home / تازہ ترین خبر / جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف قائم جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کیس میں جے آئی ٹی اور ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایف آئی اے کو انکوائری کا اختیار حاصل ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین اور کن حالات کے تحت کی جا سکتی ہے، ایس ای سی پی اپنا کردار قانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

 عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کے اختیار کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں وضاحت کی جائے گی۔

جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز نے ایف آئی اے انکوائری کو ہائیکوڑٹ میں چیلنج کیا تھا اور درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ایف آئی اے کو ایسے معاملات میں انکوائری کا اختیار حاصل نہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *