Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ماہرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پاکستان کی نامور ادکارہ ماہرہ خان کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ٹیم کے لیے تعریفی پوسٹ کی ہے۔

بھارتی اداکار ہرتھیک روشن  پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح…

ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اداکارہ آف وائٹ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد حسین نظر آ رہی ہیں اور سیٹ پر موجود شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہیں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ تیار کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’واٹ اے ٹیم‘۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ایک اضافی سطر بھی لکھی گئی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کی کیمشن میں بتایا کہ اُن کی ٹیم نے اس تصویر کے لیے اپنے ماسک اتارے ہیں، تصویر بنوانے سے قبل اُن کی ٹیم میمبرز نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے ماہرہ کی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہترین ٹیم۔‘

علاوہ ازیں مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی اس تصویر پر انسٹا صارف نے ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا نے تو نہیں مارا، آپ مار دو گی۔

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *