Home / جاگو بزنس / ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کےخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کےخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرکے 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 267 چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 269 مقدمات درج اور 327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن میں 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں غیر ملکی کرنسی کی مالیت کروڑ 12 لاکھ روپے ہے جبکہ برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *