Home / تازہ ترین خبر / سندھ: پولیس سے متعلق شکایات کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ: پولیس سے متعلق شکایات کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

صوبہ سندھ میں جرائم کے حوالے سے پولیس سے متعلق شکایات کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خودکار نظام کے ذریعے درج کرا سکیں گے۔

سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات کا اندراج کرائے گا۔

ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے، جرائم کی اطلاع دینے اور پولیس معاونت سے متعلق شکایات بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے درج کرائی جاسکیں گی۔

سندھ پولیس کی سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ آئندہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *