Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلک شبیر کی سارہ کے لیے خوبصورت دعا

فلک شبیر کی سارہ کے لیے خوبصورت دعا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو ایک بہت ہی پیاری دُعا دی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی سارہ خان اور فلک…

گلوگار فلک شبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور سارہ خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر کا ہاتھ تھامے اور اُن کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ فلک براؤن شرٹ اور سفید کوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار فلک شبیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’تمہیں میری عمر لگ جائے۔

فلک شبیر کے اس دعائیہ کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار نے 16 گھنٹے قبل یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک 73ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

Check Also

تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پست قامت، نامور گلوکار، سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *