Home / جاگو کھیل / ڈومیسٹک کرکٹرزتاحال اپنے واجبات کے منتظر

ڈومیسٹک کرکٹرزتاحال اپنے واجبات کے منتظر

 لاہور: 

 ڈومیسٹک کرکٹرز کو تاحال واجبات کی ادائیگی نہیں ہوسکی جب کہ اگست میں معاہدوں پر دستخط کرنے والے ابھی تک تنخواہوں کے منتظر ہیں۔

رواں سال پی سی نے 192 ڈومیسٹک کرکٹرزکے ساتھ معاہدے کیے تھے، پہلی بار متعارف کرائی جانے والی اے پلس کیٹیگری کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ روپے رکھا گیا، اے کیٹیگری 85 ہزار،بی 75، سی 65 اور ڈی میں شامل 40ہزار ماہانہ کے حقدار ہیں۔

چند کرکٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے شرط پر بتایا کہ اگست میں کنٹریکٹ سائن کیے تھے لیکن تاحال ادائیگیوں کی سلسلے میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، کئی کھلاڑیوں کے گھر کا چولہا ہی اس کمائی سے چلتا ہے، اسی لیے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ڈومیسٹک میچز کیلیے بائیو ببل تک محدود ہیں، اس لیے گھر کا نظام چلانے کاکوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ چند کھلاڑیوں نے مکمل کے بجائے سیزنل کنٹریکٹ کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا، ان کے سوچنے کی وجہ سے دستخط بھی تاخیر سے ہوئے، اس ضمن میں کارروائی تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے، امید ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک ڈومیسٹک کرکٹرز کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈپارٹمنٹس کے ساتھ وابستہ کرکٹرز سمیت کئی کھلاڑیوں نے سیزنل کنٹریکٹ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ان کو ادائیگیاں بھی پالیسی کے مطابق ہونا ہیں۔

Check Also

اذلان شاہ ہاکی: فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوگا

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *