Home / جاگو کھیل / مائیکل کلارک نے بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کی پیشگوئی کردی

مائیکل کلارک نے بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کی پیشگوئی کردی

سڈنی: 

بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی پیشگوئی ہونے لگی۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے خبردار کیاکہ اگر ویرات کوہلی نے بچے کی پیدائش کیلیے وطن واپسی سے قبل محدود اوورز کی سیریز میں ٹیم کو فتح نہ دلائی تو ٹیسٹ سیریز میں 4-0سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی 3 ٹی 20، اتنے ہی ون ڈے میچز اور ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔

کلارک نے کہا کہ اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لیے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Check Also

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنیکی تیاریاں مکمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *