Home / جاگو کھیل / پاک انگلینڈ کرکٹ روابط کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام، اسٹورٹ کین

پاک انگلینڈ کرکٹ روابط کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام، اسٹورٹ کین

وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹورٹ کین نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ روابط کے 70سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

برمنگھم سے جاری کردہ بیان میں اسٹورٹ کین نے کہا کہ پہلی بار انگلینڈ میں عالمی کرکٹ سیزن کا آغاز خواتین کے میچ سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ مینز ٹیموں کے میچ سے قبل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کلب کی طرف سے نمائندگی نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

اسٹورٹ کین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا رواں برس برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرنا باعث مسرت ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *