Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کرینہ کپورنے خود پرہونے والی ٹرولنگ پرخاموشی توڑدی

کرینہ کپورنے خود پرہونے والی ٹرولنگ پرخاموشی توڑدی

 ممبئی: 

بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپور خان نے خود پرکی جانے والی ٹرولنگ خاموشی توڑدی۔

بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپورخان مختلف انٹرویوزاورسوشل میڈیا پلیٹ فارم کی وجہ سے میڈیا میں کافی ان رہتی ہیں اوراب ایک بارپھران کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پربھی وہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ایک انٹریو کے دوران کرینہ کپورخان نے خود پرہونے والی آن لائن ٹرولنگ پرکہا کہ عوام کورونا وبا کے باعث گھروں میں محصورہیں اوراس وبا سے خاصے بوراورذہنی دباؤ کا شکاربھی ہوچکے ہیں، ان کے پاس اب کرنے کے لیے کچھ نہیں تو وہ پھر تنقید ہی کرتے ہیں۔

ادکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی اس وبا کے باعث نوکریاں بھی ختم ہوگئیں جس کی باعث عوام زیادہ سوچ بھی رہے ہیں اورتنقید بھی زیادہ کررہے ہیں۔

کرینہ کپورخان نے کہا کہ اگرٹرولنگ کرنا کسی کو اچھا لگتا ہے توکرے اورخوش رہے تاہم ہرایک کو اپنی جگہ خوش رہنا چاہیئے اورکسی اورکے معاملے میں زیادہ دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *