Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / 13ویں عالمی اردو کانفرنس 3 دسمبر سے شروع ہوگی

13ویں عالمی اردو کانفرنس 3 دسمبر سے شروع ہوگی

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 13ویں عالمی اردو کانفرنس 3 سے 6 دسمبر تک آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی۔

احمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی اردو کانفرنس کا 13واں ایڈیشن ہے اور اس مرتبہ عالمی وبا کی وجہ سے چیزیں مختلف ہیں جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کے اکثر حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اسی طرح پاکستان کے کچھ حصوں میں بھی عائد ہے

لہذا کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس عالمی ردو کانفرنس آن لائن منعقد ہوگی اور اس کے سیشنز کونسل کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر دستیاب ہوں گے۔

احمد شاہ نے کہا کہ وہ صورتحال کی وجہ سے قدرے افسردہ ہیں کیونکہ عام طور پر ہر سال آرٹس کونسل کے 3 سے 4 کانفرنس ہالز سامعین سے بھر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے اراکین اور حکومتی عہدیداران سے مشاورت کے بعد جو مشورہ انہیں ملا وہ یہ تھا کہ اس ایونٹ میں عوام کی بہت زیادہ شرکت نہیں ہونی چاہیے، ‘یہ عوام کے لیے نہ کھولی جائے’۔

احمد شاہ نے کہا کہ اس ضمن میں جس دوسرے عنصر کی نشاندہی کی گئی تھی وہ یہ ہے کہ عام طور پر سینئر شاعروں اور لکھاریوں کی عمریں 70 سے 80 برس کے درمیان ہیں جو اپنی موجودگی سے کانفرنس کو چار چاند لگاتے ہیں۔

چونکہ اب صحت ترجیح ہے لہذا کونسل نے سینئر لکھاریوں کو بذات خود اس تقریب میں آنے کی ترغیب نہیں دی تاہم کانفرنس انہی تاریخوں پر منعقد ہوگی جن کا اعلان پہلے کیا گیا تھا۔

احمد شاہ نے کہا کہ رواں برس عالمی اردو کانفرنس کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ مصنفین، شاعر اور اسکالرز ‘اردو کے 100 سال کا جائزہ’ (فکشن، شاعری، تنقید، ڈراما اور فلم) لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اسپیکرز ملک بھر سے کراچی آئیں گے لیکن دیگر کچھ آن لائن شرکت کریں گے۔

احمد شاہ نے کہا کہ بھارتی لکھاری اور شاعر جیسا کہ پروفیسر شمیم حنفی اور جاوید صدیقی بھی ڈیجیٹلی شرکت کریں گے جبلہ گلزار صاحب اور شبانہ اعظمیٰ سے بھی درخواست کی گئی ہے لیکن وہ اپنے شہروں سے باہر ہیں۔

آرٹس کونسل کے سیکریٹری اعجاز فاروقی نے میڈیا کے کردار کو سراہا کہ سالوں سے میڈیا نے کانفرنس کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ رواں برس اس کانفرنس کو بڑے پیمانے پر کوریج کی جائے کیونکہ عالمی وبا کی وجہ سے پابندیاں نافذ ہیں۔


Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *