Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکار اندراجیت دیب دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسے

بھارتی اداکار اندراجیت دیب دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسے

 کولکتہ: 

بھارت کے بنگالی اداکار اندراجیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اندراجیت دیب کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ اداکار اندراجیت کی موت شہر کے جنوبی حصے میں واقع ان کی رہائشگاہ گول پارک میں ہوئی۔

اداکار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اندراجیت طویل عرصے سے دل کی بیماری کے علاوہ سی او پی ڈی (پھیپھڑوں) اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ اداکار اندراجیت دیب نے کیریئر کا آغاز مقبول ٹی وی سیریل ’’تیرو پربون‘‘ سے کیا۔ اس کے علاوہ وہ مقامی زبان کی ویب سیریز ’’کروناموئے رانی رسمونی‘‘ میں بھی اہم کردار میں نظر آئے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے اندراجیت کے دیگر ساتھی فنکاروں نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *