Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / برطانوی پاپ پروڈیوسر خطرناک حادثے میں ہلاک

برطانوی پاپ پروڈیوسر خطرناک حادثے میں ہلاک

برطانوی الیکٹرانک پاپ پروڈیوسر صوفی ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

برطانیہ کے میوزک لیبل ٹرانسگریسیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہماری خوبصورت 34 سالہ صوفی کا  ایک خوفناک حادثے کے باعث انتقال ہو گیا ہے’۔

ٹرانسگریسیو  کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ ‘صوفی کے گھر والوں نے اس مشکل وقت میں ان کی مدد اور پیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے’۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پیدا ہونے والی پروڈیوسر صوفی کو 2019 میں ریلیز کیے جانے والے ان کے البم کے لیے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

پاپ پروڈیوسر صوفی نے 2013 میں اپنا ڈیبیو البم نتھنگ مور ٹو سے ریلیز کیا تھا۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *