Home / جاگو کھیل / شعیب ملک کیلیے ٹیم کے دروازے بدستوربند

شعیب ملک کیلیے ٹیم کے دروازے بدستوربند

 لاہور: 

 شعیب ملک کیلیے ٹیم کے دروازے بدستوربند رہیں گے، محمد وسیم کا کہنا ہے کہ صرف سنیارٹی سلیکشن کا معیار نہیں ہے،فارم اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہر پوزیشن کیلیے موزوں کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا،مڈل آرڈر میں فی الحال شعیب ملک سے بہتر بیٹسمین نظر آ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں محمد وسیم نے واضح کیا کہ صرف سینئرز کو ہی منتخب کرنا ضروری نہیں، ماضی کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے مگر ہمیں موجودہ فارم اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے،کسی بھی پوزیشن کیلیے موزوں کھلاڑی کو کردار کے مطابق ٹیم میں جگہ دیں گے،گذشتہ 2 سال کے دوران مڈل آرڈر میں کئی دیگر بیٹسمینوں کی کارکردگی اور ریکارڈ شعیب ملک سے بہتر ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے پاس تجربہ ہے،ورلڈکپ سے قبل دیگر کھلاڑیوں کی آزمائش کرینگے۔

آل راؤنڈر کو اپنے پلان سے باہر نہیں کیا لیکن فی الحال ان سے بہتر آپشن نظر آرہے ہیں۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل میسر میچز کا نصف مکمل ہونے تک اپنے پول کے حوالے سے حتمی فیصلے کرلیں گے،تیاری کیلیے اچھا وقت میسر ہے، بیٹنگ اور بولنگ میں بیشتر اپنی جگہ مستحکم کرچکے ہیں،3 یا 4 پوزیشنز خالی ہیں۔

ان کیلیے مختلف نام زیر غور ہیں، پی ایس ایل میں بھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فیصلوں میں آسانی ہوگی،اگلی 2یا 3سیریز میں اپنا اسکواڈ اور پلان طے کرلیں گے۔محمد وسیم نے واضح کیا کہ پلیئرز کو منتخب کرتے ہوئے متعلقہ فارمیٹ میں کارکردگی کو پیش نظر رکھا جائیگا،ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کو ٹیسٹ میں منتخب نہیں کیا جائیگا۔

Check Also

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *